ملاوٹی دودھ کی فراہمی و فروخت پر 1 ملک سپلائر اور 2 ملک شاپس جبکہ چائے کی تیاری میں ملاوٹ زدہ دودھ استعمال کرنے پر 2 ہوٹلوں کے خلاف کارروائی ، جرمانے عائد ۔
ڈویژنل ڈائریکٹر سجاد علی کے مطابق مختلف اوقات میں دودھ کی معیار کی جانچ کیلئے ملک شاپس ، ہوٹلوں اور ملک سپلائرز کی انسپیکشن کی گئی ، بی ایف اے کی خصوصی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعہ دودھ کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ، ملک سپلائر و ملک شاپس سے حاصل کردہ دودھ کے نمونوں میں پانی کی وافر مقدار اور خشک پاؤڈر کی مکسنگ کی گئی تھی جبکہ ہوٹلوں کے دودھ میں پانی کے ملاوٹ کا انکشاف ہوا ۔




Share This Story, Choose Your Platform!
PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com