ڈبل روڈ اور جوائنٹ روڈ میں اشیاء خوردونوش کے 15 سے زائد ہولسیل ٹریڈرز پر جرمانے عائد ۔۔
دوران انسپیکشن حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف پر 1 پولٹری شاپ کے خلاف بھی ایکشن ۔۔
بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کے مطابق ہولسیل ٹریڈرز کے خلاف بارہا تنبیہ کے باوجود بی ایف اے سے فوڈ بزنس لائسنس حاصل نہ کرنے پر کارروائی کی گئی ، علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ سے بچوں کے ناقص فارمولا ملک کے خاتمہ کیلئے ٹریڈرز و ڈسٹریبیوٹرز کی خصوصی چیکنگ کی گئی ، اس ضمن میں کاروباری حضرات کو متنبہ کیا گیا کہ اپنے مراکز میں غیر صحت بخش و متعلقہ اداروں سے غیر رجسٹرڈ شدہ فارمولا دودھ فروخت نہ کریں بصورت دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر ذمہ داران و مراکز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
انسپیکشن کے دوران مراکز سے برآمد شدہ ایکسپائرڈ لسی و بغیر برانڈ کی بوٹلڈ واٹر کی بوتلیں ضبط کرلی گئیں ۔