دوران انسپیکشن قوانین کی خلاف پر 4 میٹ شاپس سمیت 6 مراکز پر جرمانے عائد ، متعدد کو اصلاحی نوٹسز جاری ۔
بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کے مطابق 2 پولٹری شاپس اور 2 بیف اینڈ مٹن شاپس کو صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال ، دکانوں کے باہر گردوغبار میں گوشت لٹکانے ، گوشت ذخیرہ کرنے کے غیر صحت بخش حالات اور آلودہ کٹنگ اوزار استعمال کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ دیگر جرمانہ کیے گئے مراکز میں 1 جنرل اسٹور سے پابندی عائد و ناقص خوردنی تیل برآمد ہوا جبکہ 1 مصالحہ شاپ کے خلاف فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی پر کارروائی کی گئی ۔




