ملاوٹی دودھ کی فروخت پر 5 ملک شاپس جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 4 معروف بیکریوں سمیت 12 مراکز پر جرمانے عائد ۔۔
موبائل لیبارٹری کی مدد سے متعدد ملک شاپس سے ملک سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے ، لیبارٹری تجزیہ کے مطابق 5 نمونوں میں پانی کی وافر مقدار ملائی گئی تھی جس پر ملک شاپس مالکان کو جرمانہ کیا گیا۔ بیکرز کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال ، اشیاء اسٹوریج کے ناقص انتظامات ، پروڈکشن احاطوں میں گندگی و مکھیوں کی بھرمار ، زائد المعیاد فلیورز و دیگر اجزاء کی موجودگی اور حتمی پراڈکٹس پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے پر کارروائی کی گئی ۔ دوران انسپیکشن 1 بریانی شاپس اور 2 جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد خوردنی مصنوعات پکڑی گئیں ، جنہیں ضبط کرکے موقع پر تلف اور مراکز مالکان پر جرمانے عائد کیے گئے ۔بی ایف اے حکام نے متعدد ہوٹلوں ، بیکرز اور جنرل اسٹورز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے جبکہ مالکان و ورکرز میں فوڈ سیفٹی سے متعلق خصوصی کتابچے بھی تقسیم کیے گئے ۔
+4
2023-02-13T05:24:44+00:00