(پشین ، کچلاک/ 8 ستمبر): اشیاء خوردونوش کے معیار کی جانچ اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیمیں صوبہ بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں یکساں طور پر مصروف عمل !
نمک کی مجموعی کوالٹی اور اس میں آیوڈین کی مقدار چیک کرنے کیلئے پشین اور کچلاک میں خصوصی چیکنگ ، نمک کے مختلف ڈسٹریبیوشن یونٹس کا تفصیلی جائزہ جہاں لوکل سطح پر تیار و دیگر شہروں سے لائے جانے والے نمک کو بغور چیک کیا گیا ۔
دوران انسپیکشن 1 ہوٹل کے خلاف ناقص صفائی ، زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی اور پکوان میں خراب و استعمال شدہ کوکنگ آئل کے استعمال پر ایکشن لیا گیا۔