حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف اور فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی چھوٹے بڑے کھانے پینے کے مراکز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری !
عوام کو ناقص خوراک کی فراہمی اور فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی پر بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیم نے کوئٹہ کے مصروف ترین علاقہ پرنس روڈ میں کاروائی کرتے ہوئے 5 مراکز پر جرمانے عائد کردئیے ، جرمانہ کیے گئے مراکز کیں 3 ہوٹل ، 1 بیکنگ یونٹ اور 1 جوس کارنر شامل ، بی ایف اے حکام کے مطابق ہوٹلوں کو بارہا تنبیہ کے باوجود صفائی کے انتظامات بہتر نہ کرنے ، ایس او پیز کی خلاف ورزی ، پکوان میں ممنوعہ چائنیز نمک کے استعمال ، ورکرز کے ذاتی صفائی کی خراب حالت اور فوڈ بزنس لائسنس جس کے بغیر اشیاء خوردونوش کے کاروبار کی اجازت نہیں کی عدم دستیابی پر جرمانہ کیا گیا۔ بیکنگ یونٹ و جوس کارنر کے خلاف بھی فوڈ سیفٹی سے متعلق بی ایف اے حکام کی دی گئیں ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے اور فوڈ بزنس لائسنس نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا۔