کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قصابوں کو بی ایف اے میٹ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے دس دن کے اندر صفائی کے انتظامات سمیت مختلف امور پر ایس او پیز کے عین مطابق درآمد یقینی بنانے کی ہدایت ۔۔۔قصابوں کے دکان کے فرنٹ پر شیشوں کی تنصیب ، دکانوں کے اندر گوشت رکھنے ، شہریوں کو تازہ گوشت کی فروخت اور کٹنگ اوزار صاف ستھرے و جراثیم سے پاک رکھنے کی تنبیہ ۔۔ وارننگ نوٹسز جاری ۔۔۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی نے اس ضمن میں عوام سے بھی گزارش کی ہے کہ گوشت ہمیشہ مستند اور قابل اعتبار قصاب اور صاف ستھری دکانوں سے خریدیں ، قصاب سے سٹور شدہ یا پہلے سے تیار گوشت ہرگز مت خریدیں اور اپنے اردگرد کڑی نظر رکھیں،کسی بھی شکایت کی صورت میں فوراً بلوچستان فوڈاتھارٹی کو اطلاع دیں ، تاکہ ناقص گوشت فراہم کرنے والے صحت دشمن عناصر کی عوام کے تعاون سے بھرپور حوصلہ شکنی کی جاسکے ۔
+2
2023-10-09T06:22:55+00:00