ایک قلفی کارخانہ سمیت 5 مراکز جرمانہ ، متعدد کو اصلاحی نوٹسز کا اجراء ۔۔
قلفی کارخانہ میں ناقص و بےنام اجزاء سے زنگ آلود مشینوں پر قلفی تیار کی جارہی تھی جبکہ کارخانہ میں صفائی و اشیاء ذخیرہ کرنے کے انتظامات انتہائی غیر صحت بخش پائے گئے ، جرمانہ کیے گئے دیگر مراکز میں 1 بیکری کے خلاف زائد المعیاد اشیاء پر نئی ایکسپائری تاریخیں ظاہر کرنے پر کارروائی کی گئی ، 1 ملک شاپ کا لائسنس نہیں تھا ، 1 ہوٹل میں صفائی کی صورتحال ابتر ، کچن میں گندگی و بدبو اور باسی پھلوں کے پیسٹ برآمد ہوئے جبکہ 1 جنرل اسٹور مالک کو زائد المعیاد اشیاء ، فنگس زدہ ڈبل روٹی کی موجودگی اور ممنوعہ گٹکاپان پراگ کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا ۔