(نصیر آباد) : دودھ میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن!
جدید موبائل لیبارٹری کے ذریعہ ملک سیمپلز کی آن دی اسپاٹ ٹیسٹنگ ، 7 مراکز کا دودھ ملاوٹی ثابت ۔۔
ملاوٹی و غیر صحت بخش دودھ کی بڑی مقدار تلف ، ملک شاپس پر جرمانے عائد ۔۔
صفائی و اشیاء اسٹوریج کے انتظامات بارے 10 مراکز کو وارننگ نوٹسز جاری ۔
انسپیکشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نصیر آباد بھی بی ایف اے حکام کے ہمراہ موجود رہے ۔ ملک شاپس مالکان کو دودھ کی مقدار بڑھانے کیلئے پانی و اسکمڈ ملک پاؤڈر کی آمیزش پر جرمانہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں بی ایف اے انسپیکشن ٹیم نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کے ہمراہ 1 آئس فیکٹری کا بھی معائنہ کیا۔ بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کے مطابق فیکٹری میں صفائی و برف کی تیاری اور اسٹوریج کا عمل مجموعی طور پر ایس او پیز کے برخلاف پایا گیا ۔