ارباب برکت علی روڈ(کوئٹہ) میں قائم 2 ملک شاپس کی خصوصی و تفصیلی چیکنگ ، دونوں ملک شاپس سے دودھ کے سیمپلز لیکر موقع پر چیک کیے گئے ، موبائل لیبارٹری رپورٹس کے مطابق مراکز میں فروخت کردہ دودھ میں کسی قسم کی ملاوٹ سامنے نہیں آئی تاہم ملک شاپس مالکان کو دکانوں میں صفائی اور ملک ٹرانسپورٹیشن کے انتظامات بہتر و حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔




