2 ہولسیل ٹریڈرز ، 1 بیکنگ یونٹ سمیت 6 مراکز کے خلاف ایکشن ، جرمانے عائد ۔۔
بیکنگ یونٹ میں انتہائی گندگی ، اشیاء ڈھکنے کے غیر صحت بخش حالات ، زائد المعیاد اجزاء ، ورکرز کی ذاتی صفائی کی حالت بری اور حتمی پراڈکٹس بغیر ایکسپائری تواریخ کی پائی گئیں ۔ 2 ہولسیلرز سے بھی بغیر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخ کی اشیاء برآمد ہوئیں جبکہ 3 دیگر مراکز کو لائسنس کی عدم دستیابی پر جرمانہ کیا گیا۔ انڈسٹریل ایریا میں واقع مصالحہ فیکٹری سے مصالحوں کے نمونے لیکر لیبارٹری تجزیہ کیلئے بھجوا دئیے گئے ۔