دودھ میں ملاوٹ پر مغربی بائی پاس ، سریاب اور کاسی روڈ میں 8 ملک شاپس کے خلاف ایکشن ، جرمانے عائد ۔۔
6 فروری ، 2023
بی ایف اے کی تین خصوصی ملک سیفٹی ٹیموں نے متعدد مراکز (ہوٹلوں ،ڈیری فارمز و ملک شاپس) سے دودھ کے نمونے لیکر موبائل لیبارٹری کے جدید ٹیسٹنگ آلات کے ذریعے چیک کیے ، لیب رپورٹس کے مطابق موقع پر ٹیسٹ کردہ نمونوں میں سے 8 مراکز کے دودھ میں پانی کی وافر مقدار اور خشک دودھ کی ملاوٹ ثابت ہوئی جس کی بناء پر ان مراکز کو جرمانہ کیا گیا ۔ بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیموں نے دوران انسپیکشن مراکز مالکان کو دودھ ، دہی سمیت تمام ڈیری پراڈکٹس کی اسٹوریج کیلئے بی ایف اے کے وضع کردہ خصوصی ہدایات ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور صفائی کے بہتر انتظامات کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔





+4
Share This Story, Choose Your Platform!
PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com