کوئٹہ شہر میں دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے بی ایف اے کی 3 موبائل ملک سیفٹی ٹیمیں مسلسل مصروف عمل ، دودھ میں ملاوٹ پر بلیلی ، سریاب روڈ اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں مزید 10 دودھ کے مراکز پر جرمانے عائد کر دئیے گئے !
کوئٹہ / 20 دسمبر ، 2022
ملک سیفٹی ٹیموں نے متعدد مراکز (ملک شاپس ، ڈیری فارمز ، ہوٹلوں) سے دودھ کے نمونے لیکر بی ایف اے موبائل لیبارٹریز کی جدید مشینوں پر چیک کیے ، رپورٹس کے مطابق موقع پر ٹیسٹ کردہ نمونوں میں سے 10 دکانوں کے دودھ میں پانی کی وافر مقدار اور خشک دودھ کی ملاوٹ ثابت ہوئی جس پر مذکورہ ملک شاپس پر جرمانے عائد کیے گئے ۔ بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیموں نے دوران انسپیکشن مراکز کے مالکان کو ملک شاپس کیلئے بی ایف اے کے وضع کردہ خصوصی ہدایات ناموں پر عملدرآمد اور ایس او پیز کے مطابق دودھ و دیگر ڈیری پراڈکٹس کی اسٹوریج / ٹرانسپورٹیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ واضح رہے کہ دودھ ، دہی سمیت مختلف ڈیری پراڈکٹس کی کوالٹی سے متعلق عوامی شکایات موصول ہونے پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں مزید تیز و موثر کر دی گئی ہیں ، اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے محمد نعیم بازئی کی ہدایات پر کوئٹہ شہر میں 3 موبائل ملک سیفٹی ٹیمیں بلا تعطل ملک شاپس ، ہوٹلوں اور ملک سپلائرز کی انسپیکشن کر رہی ہیں۔