اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے کی خصوصی ہدایت پر ملاوٹی دودھ کی فروخت کے تدارک و مختلف ڈیری پراڈکٹس کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ملک سیفٹی ٹیموں نے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے دوران کوئٹہ میں میں متعدد ملک شاپس اور ہوٹلوں کا معائنہ کیا !
دوران انسپیکشن کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں( بروری روڈ ، فیصل ٹاؤن ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور کلی جیو ) میں ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 10 سے زائد ملک شاپس پر جرمانے عائد کردئیے گئے ۔
(کوئٹہ) / 18 دسمبر , 2022.
بی ایف اے کی موبائل ملک سیفٹی ٹیموں نے مذکورہ علاقوں میں عوام کو فروخت کیے جانے والے دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے متعدد مراکز (ملک شاپس ، ہوٹلوں) سے ملک سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے۔ موبائل لیبارٹریز کے ذریعے ٹیسٹ کردہ نمونوں میں 11 ملک شاپس کا دودھ ملاوٹی پایا گیا ، جس پر دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ملک شاپس مالکان کو آئندہ اس ضمن میں محتاط رہنے اور شہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ملک شاپس اونرز کو صفائی ، ڈیری پراڈکٹس کی اسٹوریج و ٹرانسپورٹیشن کے انتظامات بہتر کرنے جبکہ عوام کی آگاہی کیلئے اپنی دکانوں میں فروخت کردہ دودھ کی اقسام بارے لیبل آویزاں کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ۔