کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں( ارباب کرم خان روڈ اور جوائنٹ روڈ ) میں ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 5 دکانوں پر جرمانے عائد کردئیے گئے ۔
(کوئٹہ) / 6 دسمبر, 2022.
بی ایف اے کی موبائل ملک سیفٹی ٹیم نے مذکورہ علاقوں میں عوام کو فروخت کیے جانے والے دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے متعدد مراکز (ملک شاپس, ہوٹلوں) سے سیمپلز اکھٹے کرکے موقع پر ٹیسٹ کیے۔ موبائل لیبارٹری سے ٹیسٹ کردہ نمونوں میں 5 ملک شاپس کا دودھ ملاوٹی پایا گیا ، جس پر دونوں دکانوں پر جرمانے عائد کرتے ہوئے مالکان کو آئندہ اس ضمن میں محتاط رہنے اور شہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ملک شاپس اونرز کو عوام کی آگاہی کیلئے اپنی دکانوں میں فروخت کردہ دودھ کی اقسام بارے لیبل آویزاں کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ۔