گولیمار چوک سبزل روڈ پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 6 گاڑیوں/ موٹر سائیکلوں کے ذریعہ سپلائی کردہ دودھ ملاوٹ زدہ و غیر صحت بخش پایا گیا۔
دودھ میں اسکمڈ ملک پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ پر ملک سپلائرز جرمانہ
دودھ کو جدید موبائل لیب کے ذریعہ موقع پر ٹیسٹ کیا گیا
علاوہ ازیں بروری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بھی ملک شاپس کی چیکنگ کی گئی ۔ نمونے ٹیسٹ کرنے پر 3 دکانوں کا دودھ ملاوٹی ثابت ۔
مذکورہ ملک شاپس کے فوڈ بزنس لائسنس بھی موجود نہیں تھے۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ذاتی فائدے کیلئے عوام کی صحت سے کسی کو کھیلنے نہیں دیا جائے گا ، دودھ سمیت تمام اشیاء خوردونوش کی جانچ کیلئے بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔
عوام سے گزارش ہے کہ گردونواح میں موجود ایسے صحت دشمن عناصر کی بی ایف اے کو اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف بروقت ایکشن کیا جا سکے۔