غیر معیاری و مضر کولڈرنکس کی بڑی تعداد ضبط جبکہ مختلف وجوہات پر 9 مراکز جرمانہ ۔۔
جرمانہ کیے گئے مراکز میں 3 بیکرز ، 1 جنرل اسٹور اور 1 نمکو پراڈکشن یونٹ شامل تھے۔
بی ایف اے حکام کے مطابق مشروبات کے ہولسیلر سے گزشتہ روز مختلف کولڈ ڈرنکس کے نمونے لیکر چیک کیے گئے ، لیبارٹری رپورٹ کے مطابق مذکورہ کولڈرنکس کو معیار ناقص و مضر صحت پایا گیا جس پر ٹیسٹ کردہ مشروبات کی سینکڑوں بوتلیں ضبط کرلی گئیں ۔