لورالائی میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کاروائی!
ناقص اشیاء خوردونوش کی تیاری و عوام کو فروخت پر 6 مراکز جرمانہ ، 4 کو اصلاحی نوٹسز جاری ۔
(لورالائی) / 17 نومبر , 2022.
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ڈویژنل فوڈ سیفٹی ٹیم (لورالائی) نے مراکز کی انسپیکشن کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر 3 جنرل اسٹورز سمیت 6 مراکز پر جرمانے عائد کردئیے ۔ جنرل اسٹورز کے خلاف زائد المیعاد مصنوعات (ایکسپائرڈ مصالحے) پابندی عائد پنیر و چائنیز نمک کی فروخت اور خوردنی اشیاء کو مضر صحت کیمیکلز کے ساتھ ذخیرہ کرنے پر کارروائی کی گئی ۔ 1 ہوٹل کو صفائی کی انتہائی خراب صورتحال ، کچن میں نکاسی کے ناقص انتظامات ، ٹوٹے ہوئے آلودہ برتنوں میں صارفین کو خوراک کی فراہمی اور ورکرز کی ذاتی صفائی کی خراب حالت پر جرمانہ کیا گیا جبکہ 1 بیکری سے زائد المعیاد مشروبات برآمد ہوئیں، دوران انسپیکشن برآمد شدہ ایکسپائرڈ و پابندی عائد اشیاء ضبط کرکے بعدازاں تلگ کر دی گئیں ۔