قوانین کی خلاف ورزی اور مضر صحت خوراک کی فروخت پر کوئٹہ شہر میں بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کاروائیاں جاری!
کواری روڈ میں 2 نان شاپس سمیت 6 متفرق مراکز جرمانہ ۔
(کوئٹہ) : 18 نومبر ، 2022
اشیاء خوردونوش کی جانچ اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بی ایف اے کی ایک انسپیکشن ٹیم نے کواری روڈ میں مراکز کی انسپیکشن کی ، کم وزن پیڑے (آٹے) سے تیار کردہ نان کی فروخت و صفائی کے نامناسب انتظامات پر 2 نان شاپس پر جرمانے عائد کر دئیے گئے ۔ دوران انسپیکشن 1 کیٹرنگ یونٹ اور 1 ہوٹل سے پکوان میں استعمال کیا جانے والا نان فوڈ گریڈ کلر و ممنوعہ چائنیز نمک برآمد ہوا جبکہ 2 جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد فوڈ آئٹمز پکڑے گئے جنہیں ضبط کرکے مذکورہ چاروں مراکز کو جرمانہ کیا گیا۔



