6 مراکز جرمانہ ، متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری ۔۔۔
(لورالائی) : 11 اکتوبر ، 2022
ڈویژنل ڈائریکٹر بی ایف اے (لورالائی) شراف الدین کے مطابق جنرل اسٹورز میں گزشتہ ہدایات و تنبیہ کے باوجود پابندی عائد و زائدالمیعاد خوردنی مصنوعات فروخت کی جارہی تھیں ، بیکری میں اشیاء فرائی کرنے کیلئے زیر استعمال کوکنگ آئل سے حشرات برآمد ہوئے جبکہ دیگر 3 مراکز (1ملک شاپ ، 1 پولٹری شاپ ، 1 ہوٹل) کو صفائی و اشیاء اسٹوریج کے ناقص انتظامات سمیت مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔ دوران انسپیکشن معمولی نقائص پر متعدد کھانے پینے کے مراکز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ۔