کھانے پینے کی اشیاء کے متعدد ہولسیل ٹریڈرز و مصالحہ شاپس پر جرمانے عائد ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں بی ایف اے کی دو فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گزشتہ شب ڈبل روڈ اور بڑیچ مارکیٹ میں قائم مراکز و ہولسیلرز کا اچانک معائنہ کیا ، دوران انسپیکشن لائسنس کی عدم دستیابی پر 23 ہولسیل ٹریڈرز و دکانوں پر جرمانے عائد کیے گئے ، متعدد مراکز سے ایکسپائرڈ و پابندی عائد اشیاء بھی برآمد ہوئیں جنہیں قبضہ میں لیکر مالکان کو قوانین کے مطابق اشیاء خوردونوش کا کاروبار کرنے اور اس کے لازمی قرار دئیے گئے فوڈ بزنس لائسنس کا حصول ممکن بنانے کی ہدایت کی گئی ۔