جنرل اسٹورز سے مختلف زائد المعیاد خوردنی اشیاء برآمد ہوئیں جبکہ نان شاپس کے خلاف صفائی و آٹا وغیرہ ذخیرہ کرنے کے نامناسب انتظامات اور کم وزن پیڑے سے نان کی تیاری پر کارروائی کی گئی ۔ دوران انسپیکشن 2 ہوٹلوں کو مجموعی طور پر حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔ مراکز مالکان کو اپنے مراکز کے لائسنس کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے دفتر سے رجوع کرنے کا کہا گیا۔