ٹیسٹ کردہ دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ ثابت ہونے پر مشن روڈ اور بروری روڈ (کوئٹہ)میں 6 دکانوں پر جرمانے عائد کر دئیے گئے ۔
کوئٹہ / 13 نومبر ، 2022
علاقوں میں موجود متعدد مراکز سے دودھ کے نمونے لیکر بی ایف اے موبائل لیبارٹری کی جدید مشینوں پر چیک کیے گئے، موبائل لیب رپورٹ کے مطابق موقع پر ٹیسٹ کردہ 6 دکانوں کے دودھ میں پانی کی وافر مقدار اور خشک دودھ کی ملاوٹ ثابت ہوئی جبکہ مزکورہ دکانوں میں صفائی و اشیاء اسٹوریج کرنے کے انتظامات بھی غیر صحت بخش پائے گئے جس پر مزکورہ دونوں ملک شاپس کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیم نے دوران انسپیکشن مراکز کے مالکان کو اپنی دکانوں میں صفائی کے انتظامات بہتر کرنے اور عوام کی آگاہی کیلئے فروخت کیے جانے والے دودھ کی اقسام بارے دکانوں میں تفصیلات آویزاں کرنے کی ہدایت کی