15 مراکز جرمانہ 20 سے زائد کو وارننگ نوٹسز جاری ۔۔
رکھنی (ضلع بارکھان) : 24 اکتوبر ، 2022
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ڈویژنل فوڈ سیفٹی ٹیم نے رکھنی میں ناقص خوراک کی تیاری و فروخت پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 مختلف مراکز پر جرمانے عائد کر دئیے ، دوران انسپیکشن صفائی کے نامناسب انتظامات سمیت معمولی نقائص پر 20 سے زائد کھانے پینے کے مراکز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ۔جرمانہ کیے گئے مراکز میں شامل 6 ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس کے خلاف اصلاحی نوٹسز کے باوجود صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال ، باسی سبزیوں کی موجودگی ، ملک کنٹینرز سے مکھیاں برآمد ہونے اور ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے سمیت مختلف وجوہات پر ایکشن لیا گیا ، 4 سوئیٹس اینڈ بیکرز کو ورکرز کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی اور غیرمعیاری فوڈ کلرز و پابندی عائد ملک کریم کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا ۔ ڈویژنل ڈائریکٹر بی ایف اے شراف الدین کے مطابق 1 جنرل اسٹور و 1 مصالحہ شاپ سے زائد المعیاد مصنوعات پکڑی گئیں جبکہ 2 میٹ شاپس کے خلاف ناقص صفائی و دکانوں کے باہر گردوغبار میں گوشت لٹکانے پر ایکشن لیا گیا۔ علاوہ ازیں دوران معائنہ مراکز سے برآمد شدہ ایکسپائرڈ و پابندی عائد خوردنی اشیاء کو ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں کی موجودگی میں تلف کردیا گیا۔