(کوئٹہ : 18 نومبر ، 2022) – عوامی شکایات پر کم وزن پیڑے (آٹے) سے نان تیار کرنے والے نان شاپس کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری!
اسپنی روڈ اور سبزل روڈ میں قوانین کی خلاف ورزی پر مزید 3 نان شاپس کے خلاف ایکشن ، جرمانے عائد کردئیے گئے ۔
کوئٹہ شہر میں مقررہ حد سے کم وزن پیڑے (آٹے) سے نان کی تیاری کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیموں نے اسپنی روڈ اور سبزل روڈ میں 3 نان شاپس پر جرمانے عائد کردئیے ، مذکورہ نان شاپس میں صفائی و اشیاء اسٹوریج کے انتظامات اور ورکرز کی ذاتی صفائی کی حالت بھی خراب پائی گئی ، واضح رہے کہ کم وزن نان کی فروخت کے تدارک کیلئے عوامی شکایات پر بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیمیں شہر بھر میں مسلسل مصروف عمل ہے اور اب تک مختلف علاقوں میں متعدد نان شاپس کے خلاف ایکشن لیا جا چکا ہے۔
2022-11-21T05:22:20+00:00