عوامی شکایات پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی عدالت روڈ میں متفرق اشیاء خوردونوش کے مراکز کی خصوصی چیکنگ !
قوانین کی خلاف ورزی پر 1 جوس کارنر سیل جبکہ 1 معروف ریسٹورنٹ پر جرمانہ عائد ۔۔
جرمانہ کیے گئے ریسٹورنٹ کے خلاف صفائی کی انتہائی خراب صورتحال ، خام و تیار اشیاء کی نامناسب اسٹوریج ، نکاسی آب کے ناقص انتظامات اور کچن سے چائنیز نمک کی برآمدگی و حشرات کی موجودگی سمیت مختلف وجوہات پر ایکشن لیا گیا۔
جوس کارنر کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی ، لائسنس کی عدم موجودگی اور بی ایف اے حکام سے بدتمیزی پر سربمہر کیاگیا۔