دودھ میں ملاوٹ کرنے پر 5 ملک شاپس جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 ہوٹل اور 1 پکوڑا شاپ جرمانہ ۔۔
ملک شاپس میں صفائی کی صورتحال ابتر جبکہ دودھ دہی ذخیرہ کرنے کے انتظامات حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف پائے گئے ۔ ملک شاپس مالکان کو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے اور دودھ اسٹور کرنے کیلئے فوڈ گریڈ مٹیریل سے بنے برتن و کیننز استعمال کرنے کی تنبیہ کی گئی ۔ پکوڑا شاپس اور ہوٹل کو اشیاء کی تیاری کیں استعمال شدہ و غیر معیاری کوکنگ آئل کے استعمال اور صفائی ستھرائی کی حالت خراب ہونے پر جرمانہ کیا گیا دوران معائنہ 7 خوراک کے مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے