ڈبل روٹی (Bread) کے ایک پروڈکشن یونٹ سمیت 3 بیکنگ یونٹس ، 2 جنرل اسٹورز اور 1 نان شاپ پر جرمانے عائد ۔۔
فوڈ سیفٹی ٹیم کے مطابق بیکنگ یونٹس کو مختلف وجوہات ، خام اشیاء کا ٹریسیبلٹی ریکارڈ نہ ہونے ، آلودہ مشینری ، ورکرز کی ذاتی صفائی کی خراب حالت اور حتمی پراڈکٹس پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ جنرل اسٹور سے زائد المعیاد خوردنی مصنوعات پکڑی گئیں جبکہ نان شاپ کے خلاف حکومت کے مقررہ مقدار سے کم وزن پیڑے (آٹے) سے تیار کردہ نان کی فروخت پر ایکشن لیا گیا ۔