مچھلی غذائیت سے بھرپور اور ایک صحت بخش غذاہے ، تاہم اس کی غذائیت و تازگی برقرار رکھنے کیلئے چند عوامل کو خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے
مچھلی کی حفظان صحت کے اصولوں اور بہترین معیار
کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات وضع کی گئی ہیں ۔
یاد رکھیں!
باسی اور مضر صحت مچھلی کا استعمال یافروخت سختی سے منع ہے
خام مال اور کیمیکلز سٹوریج کے سیکشن مخصوص اور الگ الگ رکھیں
کچی مچھلی کی سٹوریج متعلقہ درجہ حرارت منفی 18ڈگری سینٹی گریڈپر کریں
سٹوریج کیلئے مچھلی کو فوئل یا پیپر کوور میں لپیٹ کر فریزر میں رکھیں
فریزز زنگ آلود نہ ہوا ور صاف ہو
فش پوائنٹ کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کریں
فش پوائنٹ میں ہوا، نکاسی آب، روشنی اورصاف پانی کی سہولت میسر ہو
تمام ملازمین صٖفائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے ہاتھ صابن و گرم پانی سے اچھی طرح دھوئیں
دوران کام ماسک، ہیڈ کوور اور گلوز کا استعمال لازمی کریں
تمام ملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس کا موقع پر ہونا ضروری ہے
مچھلی فرائی کیلئے معیاری اورTraceable تیل یا گھی استعمال کریں
استعمال شدہ کوکنگ آئل بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ کمپنی کو ہی مہیا کیاجا ئے،جس کا تمام ریکارڈ رجسٹر پر درج اور موقع پر موجود ہو
تیل کی ویزبیلٹی (Visibility) چیک کرنے کیلئے ہر دُکان پر ٹیسٹو میٹر لازمی رکھیں
مچھلی فرائی کرنے کیلئے ہمیشہ پرانے تیل کو ضائع کر کے نیا تیل استعمال کریں
ہمارا مقصد
صحت مند عوام
کامیاب بلوچستان
بلوچستان فوڈ اتھارٹی،حکومت بلوچستان