1 بیکنگ ہونٹ سیل ، جبکہ 2 ملک شاپس اور 1 بریانی شاپ پر جرمانے عائد ۔۔
ڈویژنل ڈائریکٹر (نصیر آباد) امداد علی کے مطابق سربمہر کردہ بیکنگ میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ، مشینری زنگ آلود اور پروڈکشن میں زیر استعمال مختلف اجزاء زائد المعیاد پائے گئے ، ملک شاپس مالکان کو دودھ میں ملاوٹ پر جرمانہ کیا گیا ، قبل ازیں متعدد ملک شاپس سے دودھ کی سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے ، ٹیسٹنگ پر 2 دکانوں کا دودھ غیر صحت بخش و ملاوٹی ثابت ہوا ، بریانی شاپ کے خلاف پکوان میں چائنیز نمک و مضر رنگ مکس کرنے و صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا گیا۔
+4
2023-01-19T10:04:29+00:00