جرمانہ کیے گئے مراکز میں 1 معروف پیزا کارنر ، 3 مصالحہ شاپس ، 3 ہوٹل اور 1 جنرل اسٹور شامل۔۔۔
(کوئٹہ) : 11 اکتوبر ، 2022
بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیموں نے کوئٹہ شہر کے علاقوں مسجد روڈ اور اسپنی روڈ میں متفرق اشیاء خوردونوش کے مراکز چیک کیے ، دوران چیکنگ اسپنی روڈ میں واقع معروف پیزا کارنر کو ایس او پیز کی خلاف ورزی ، زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی اور خوردنی اشیاء کو نامناسب درجہ حرارت پر ذخیرہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ دیگر 7 مراکز (3 مصالحہ شاپس ، 3 ہوٹلوں ، 1 جنرل اسٹور) کےخلاف فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی سمیت مختلف وجوہات پر کارروائی کی گئی ۔بی ایف اے حکام نے مراکز مالکان کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے اور جلد از جلد بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے فوڈ بزنس لائسنس حاصل کرنے کی ہدایت کی۔