کاسی روڈ میں 4 ملک شاپس کے خلاف ایکشن ، جرمانے عائد کردئیے گئے ۔
بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیم نے مذکورہ علاقے میں قائم متعدد دودھ فروشوں سے ملک سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے ، موبائل لیب کی جدید مشینوں کی مدد سے دودھ کے نمونے چیک کرنے پر 4 ملک شاپس کا دودھ غیر معیاری و ملاوٹی ثابت ہوا ، جس پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ علاوہ ازیں بروری روڈ میں عوام کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر 1 ملک شاپ کی خصوصی طور پر انسپیکشن کی گئی ، مذکورہ دکان کے مالک کو صفائی کی نامناسب صورتحال سمیت مختلف وجوہات پر وارننگ نوٹس جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ چیک کردہ ملک شاپ پر چند روز قبل جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

