4 ملک شاپس اور 3 جنرل اسٹورز پر جرمانے عائد کردئیے گئے ۔
24 نومبر ، 2022
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ڈویژنل فوڈ سیفٹی ٹیم (نصیر آباد) نے سوئی ڈیرہ بگٹی میں متفرق اشیاء خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ کے دوران 7 مراکز پر جرمانے عائد کردئیے ۔ جرمانہ کیے گئے 4 ملک شاپس کو موقع پر ٹیسٹ کردہ دودھ کے نمونے ملاوٹی ثابت ہونے پر جرمانہ کیا گیا ، ڈویژنل ڈائریکٹر امداد علی کے مطابق دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر بی ایف اے موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری خصوصی طور پر نصیر آباد ڈویژن بھجوائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں بی ایف اے حکام نے دوران انسپیکشن 3 جنرل اسٹورز سے ممنوعہ چائنیز نمک ، نان فوڈ گریڈ کلرز اور ایکسپائرڈ مصنوعات (پیکٹ مصالحے ، بسکٹ، سوئیاں وغیرہ) برآمد برآمد کیے جنہیں ضبط کرکے دکانوں کر جرمانہ کیا گیا۔