فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی ، زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی اور بزنس لائسنس کی عدم دستیابی پر 5 مراکز کے خلاف ایکشن ۔۔
4 بیکرز و بیکنگ یونٹس اور 1 ہولسیل ٹریڈر پر جرمانے عائد کر دئیے گئے ۔
بیکرز کو گزشتہ ہدایات کے باوجود حتمی اشیاء پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے ، ایکسپائرڈ مصنوعات (کولڈرنکس ، پیکٹ مصالحوں) کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا گیا جبکہ مذکورہ چاروں مراکز کے فوڈ بزنس لائسنس بھی نہیں تھے ، ہولسیل ٹریڈر اونر کے خلاف اشیاء کی غیر صحت بخش حالات میں اسٹوریج و بی ایف اے بزنس لائسنس نہ ہونے پر کاروائی کی گئی ۔