بی ایف اے حکام کے مطابق جرمانہ کیے گئے مراکز میں 1 ملک ڈسٹریبیوٹر سے زائد المعیاد ٹیٹرا پیک دودھ کی بڑی تعداد برآمد ہوئی جبکہ 1 بیوریجز ڈسٹریبیوٹر کے خلاف بوٹلڈ واٹر کی بوتلوں پر تیاری و تاریخ تنسیخ نہ ہونے اور ایس او پیز کےبرخلاف لائسنس کی عدم موجودگی پر کارروائی کی گئی ۔ دوران انسپیکشن 1 مصالحہ ڈسٹریبیوشن یونٹ اونر کو پیکٹ مصالحوں پر پہلے سےدرج ایکسپائری ڈیٹ کی تبدیلی و چھیڑ چھاڑ پر جرمانہ کیا گیا ۔