تاریخی سبی میلہ میں بی ایف اے کا انفارمیشن ڈیسک لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔انفارمیشن ڈیسک کا مقصد صحت بخش خوراک و فوڈ سیفٹی کی اہمیت اور ناقص کھانے پینے کی اشیاء بارے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔ میلہ کے دوران بی ایف اے حکام نے مختلف خوردنی اشیاء کے اسٹالز و مراکز کا معائنہ بھی کیا اور لوگوں کو فراہم کی جانے والی خوراک کے معیار کا جائزہ لیا جبکہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے انفارمیشن ڈیسک سے شرکاء کو فوڈ سیفٹی کے خصوصی کتابچے بھی مفت فراہم کیے گئے ۔ عوام کی جانب سے میلہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے سٹال کو خصوصی پزیرائی ملی ، لوگوں نے بی ایف اے انفارمیشن ڈیسک سے فراہم کردہ معلومات اور فوڈ سیفٹی کلچر کے فروغ کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں اقدامات کو انتہائی قابل ستائش قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ادارہ معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے کاوشیں جاری رکھے گا۔





+3
Share This Story, Choose Your Platform!
PHP Code Snippets Powered By : XYZScripts.com