ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد خوراک کے مراکز کو وارننگ نوٹسز جاری ۔
ہوٹلوں اور ملک شاپس میں ٹیسٹ کردہ دودھ کا معیار بہتر اور ملاوٹ سے پاک پایا گیا۔
بی ایف اے حکام کے مطابق گوشت کی دکانوں کو صفائی کے ناکافی انتظامات ، دکانوں کے باہر گوشت لٹکانے ، آلودہ و جراثیم زدہ کٹنگ اوزار استعمال کرنے پر وارننگ دی گئی ۔ جنرل اسٹورز سے ممنوعہ چائنیز نمک برآمد ہوا جس ضبط کرکے مالکان کو آئندہ چائنیز نمک سمیت پابندی عائد اشیاء کی خرید وفروخت سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ علاوہ ازیں مراکز مالکان اور ورکرز کو صفائی کے مناسب انتظامات سمیت فوڈ سیفٹی کے تمام قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تنبیہ کی گئی جبکہ اس ضمن میں انہیں تفصیلاً آگاہی و فوڈ سیفٹی کتابچے بھی فراہم کیے گئے ۔



