1 بیکنگ یونٹ اور 1 میٹ شاپ جرمانہ ۔۔متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری ۔۔
بیکنگ یونٹ میں صفائی اور تیار اشیاء کی اسٹوریج کا نظام ناقص و غیر صحت بخش ، مشینری آلودہ ، ہوا کی آمد ورفت کے ناکافی انتظامات اور اشیاء پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہیں کی گئیں تھیں ، میٹ شاپ کو وارننگ نوٹس کے باوجود دکان کے باہر گوشت لٹکانے اور آلودہ و جراثیم زدہ کٹنگ اوزار استعمال کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔