بی ایف اے حکام کے مطابق مذکورہ پیزا کارنر کو اس سے قبل بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا تھا ، جس کے باوجود پیزا کارنر میں نہ تو بی ایف اے کے ہدایات نامے پر عملدرآمد کیا گیا اور نہ ہی گزشتہ جرمانہ کی ادائیگی کی گئی ۔
علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیے گئے 2 مزید مراکز ایک بیکنگ یونٹ اور ایک فوڈ کارنر پر بی ایف اے قوانین کے تحت مقررہ وقت کے اندر سابقہ جرمانے کی رقم جمع نہ کرنے پر 10 فیصد مزید جرمانہ عائد کیا گیا۔