(کوئٹہ) / 2 اکتوبر ، 2022
ڈیری پراڈکٹس (دودھ ، دہی وغیرہ) کے معیار کی جانچ کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی ملک سیفٹی ٹیموں کی چشمہ اچوزئی ، کلی الماس ، پشین اسٹاپ و ملحقہ علاقوں میں ملک شاپس کی چیکنگ !
دودھ میں ملاوٹ پر 1 ملک شاپس کی خلاف ایکشن ، جرمانہ عائد ۔۔
بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیموں کے مطابق متعدد مراکز سے دودھ کے نمونے لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے ، تقریباً تمام چیک کردہ سیمپلز ملاوٹ سے پاک پائے گئے تاہم 1 ملک شاپ کے دودھ میں پانی کی وافر مقدار مکس کی گئی تھی جس پر مزکورہ دکان کو جرمانہ کیا گیا ۔ علاوہ ازیں ملک شاپس اور کے مالکان کو صفائی اور اشیاء کی اسٹوریج و ترسیل کے انتظامات بہتر کرنے جبکہ اس حوالے سے بی ایف اے کی وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ، ملک شاپس مالکان کو صارفین کی آسانی کیلئے اپنے مراکز میں فروخت و سپلائی کردہ دودھ کی اقسام بارے تفصیلات آویزاں کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ۔