6 ہوٹل و ریسٹورنٹس پر جرمانے عائد ۔
ہوٹلوں کے خلاف چائے کیلئے زیر استعمال دودھ میں ملاوٹ ، صارفین کو آلودہ پینے کا پانی فراہم کرنے ، ورکرز کی ذاتی صفائی کی ابتر حالت اور باورچی خانوں میں گندگی و مکھیوں کی بھرمار پر جرمانہ کیا گیا۔ ہوٹلوں سے دودھ کے نمونے لیکر آن دی اسپاٹ ٹیسٹ کیے گئے ، لیب رپورٹس کے مطابق دودھ میں پانی کی وافر مقدار پائی گئی ۔