فوڈ سیفٹی حکام نے ہوٹلوں ، بیکرز ، جنرل اسٹورز اور ہولسیل ٹریڈرز میں صفائی ، اشیاء کی تیاری و اسٹوریج کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ، دوران انسپیکشن 2 ہوٹلوں کو مجموعی طور پر حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور پکوان میں چائنیز نمک کے استعمال پر جرمانہ کیا گیا ، 1 جنرل اسٹور سے ممنوعہ و مضر صحت گٹکا ماوا پکڑا گیا جسے قبضہ لیکر جنرل اسٹور کے خلاف ایکشن لیا گیا ۔