(حب) : بی ایف اے ڈویژنل فوڈ سیفٹی ٹیم کی حب میں مختلف کھانے پینے کے مراکز خصوصاً ہوٹلوں کی چیکنگ !
چائے کی تیاری میں ملاوٹی دودھ استعمال کرنے پر 2 ہوٹل جبکہ بریانی میں ناقص رنگوں و چائنیز نمک کی آمیزش پر 1 بریانی شاپ جرمانہ ، متعدد کو اصلاحی نوٹسز جاری ۔۔
24 نومبر ، 2022
بی ایف اے فوڈ سیفٹی حکام کے مطابق حب میں موجود مختلف ہوٹلوں سے چائے میں استعمال کیے جانے والے دودھ کے سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے ، ٹیسٹ کردہ نمونوں میں 2 ہوٹلوں کا دودھ ملاوٹی پایا گیا ، مزید برآں جرمانہ کیے گئے بریانی شاپ سے پکوان میں مکسنگ کیلئے رکھے گئے ناقص و مضر صحت رنگ اور چائنیز نمک برآمد ہوا ،جنہیں قبضہ میں لیکر بریانی شاپ کے خلاف کارروائی کی گئی