حب میں قائم ملک شاپس کی انسپیکشن و موقع پر ٹیسٹ کردہ ملک سیمپلز میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 3 ملک شاپس کے خلاف ایکشن ، جرمانے عائد کردئیے گئے ۔ دوران معائنہ 1 جنرل اسٹور سے ایکسپائرڈ کولڈرنکس پکڑی گئیں جنہیں ضبط کرکے دکاندار کو جرمانہ کیا گیا۔
ڈویژنل ڈائریکٹر (قلات) سجاد علی کے مطابق ملک شاپس کو دودھ میں پانی کی وافر مقدار کی مکسنگ پر جرمانہ کیا گیا ، مراکز مالکان کو آئندہ اپنی دکانوں میں شہریوں کو خالص و صحت بخش دودھ کی فراہمی کی تنبیہ اور ترجیحی بنیادوں پر فوڈ بزنس لائسنس حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔۔۔