قوانین کی خلاف ورزی پر جوسک اور تربت سی پیک شاہراہ پر قائم 4 متفرق مراکز پر جرمانے عائد ، متعدد کو اصلاحی نوٹسز جاری۔۔
ڈویژنل ڈائریکٹر بی ایف اے ممتاز علی بلوچ کے مطابق 3 جنرل اسٹورز سے بڑی مقدار میں زائد المعیاد خوردنی مصنوعات (ٹکی ٹافیاں ، جیلی ، پیکٹ مصالحے) ، مضر صحت نان فوڈ گریڈ کلرز اور گٹکاپان پراگ برآمد ہوا جنہیں ضبط کرکے بعدازاں تلف کردیا گیا۔ دوران انسپیکشن 1 فوڈ پوائنٹ کو اشیاء تلنے کیلئے خراب و ناقابلِ استعمال کوکنگ آئل کے استعمال و صفائی کے نامناسب انتظامات پر جرمانہ کیا گیا۔