کھانے پینے کی اشیاء کے 5 ہولسیل ٹریڈرز و جنرل اسٹورز سمیت 7 خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد ۔۔
ہولسیلرز و جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد پیکٹ مصالحے اور پابندی عائد ملک کریم و چائنیز نمک پکڑا گیا جنہیں ضبط کرکے بعدازاں تلف کردیا گیا ۔ دیگر جرمانہ کیے گئے مراکز میں 1 ہوٹل اور 1 بیف اینڈ مٹن شاپ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال و گزشتہ ہدایات کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا۔