ٹیسٹ کردہ دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 8 مراکز (ملک شاپس و ہوٹلوں) پر جرمانے عائد ۔۔
ملک سیفٹی ٹیم نے متعدد ہوٹلوں و ملک شاپس سے دودھ کے نمونے لیکر بی ایف اے موبائل لیبارٹری کے جدید ٹیسٹنگ آلات کے ذریعے چیک کیے ، لیب رپورٹس کے مطابق موقع پر ٹیسٹ کردہ نمونوں میں سے 8 ہوٹلوں و ملک شاپس کے دودھ میں پانی کی وافر مقدار اور خشک دودھ کی ملاوٹ پائی گئی جس پر مراکز کو جرمانہ کیا گیا ۔ بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیم نے دوران انسپیکشن مراکز مالکان کو دودھ کی ٹرانسپورٹیشن و اسٹوریج کیلئے بی ایف اے کے وضع کردہ خصوصی ہدایات ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ عوام کی آسانی کیلئے فروخت و ہوٹلوں میں چائے کیلئے استعمال کیے جانے والے دودھ کی اقسام بارے دکانوں و ہوٹلوں میں نمایاں جگہ پر تفصیلات آویزاں کرنے کی بھی تنبیہ کی گئی ۔