بیکنگ یونٹس کے خلاف مس برانڈنگ ، صفائی و حتمی اشیاء ذخیرہ کرنے کے ناقص ترین انتظامات ، آلودہ و زنگ زدہ مشینری ، کیک وغیرہ پیک کرنے کیلئے پرنٹڈ پیپر کے استعمال ، ورکرز کی ذاتی صفائی ، ہیڈ کورز ، ماسک و دستانے نہ ہونے اور فائنل پراڈکٹس پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے پر ایکشن لیا گیا ۔ بیکری سے زائد المعیاد مصنوعات (ٹیٹرا پیک دودھ ، ملک کریم ، مشروبات) برآمد ہوئیں جنہیں ضبط کرتے ہوئے مذکورہ بیکری کو جرمانہ کیا گیا