پانچویں جاب فئیر 2022 (کیرئیر ایکسپو) میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی پہلی بار شرکت !
بیوٹمز کے زیرِ اہتمام منعقدہ پانچویں جاب فئیر 2022 (کیرئیر ایکسپو) میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی پہلی بار شرکت !
جاب فئیر ایکسپو میں دیگر نجی و سرکاری اداروں کی طرح بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بھی خصوصی سٹال لگایا گیا۔
کیرئیر ایکسپو کے دوران بی ایف اے کا سٹال طلباء وطالبات سمیت دیگر شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
اس موقع پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے نمائندوں نے شرکاء کو فوڈ سیفٹی قوانین ، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے اقدامات اور ادارے میں خالی آسامیوں سے متعلق آگاہ کیا جبکہ مختلف خوردنی اشیاء کے معیار کی جانچ کیلئے مختلف ٹیسٹ بھی پرفارم کر کے دکھائے گئے ۔
وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے اسٹال اور جدید موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا تفصیلی معائنہ کیا اور ایکسپو میں بی ایف اے کی شرکت کو انتہائی خوش آئند اضافہ قرار دیا ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ کیرئیر ایکسپو میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی شرکت سے طلباء و طالبات کو فوڈ سیفٹی کے جدید رجحانات بارے آگاہی اور ادارے میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔آخر میں وائس چانسلر احمد فاروق بازئی نے جاب فئیر 2022 میں شرکت پر تمام اداروں ، مہمانوں اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔