اعلامیہ کے مطابق آئندہ مصالحوں کی پیکنگ پر اجزاء ، وزن ، تاریخ اجراء اور مدت استعمال درج کرنا لازم ہو گا، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پیکنگ پر مینوفیکچرر کمپنی، سپلائر کا نام اور پتہ لکھنا بھی لازمی قرار دیاگیا ہے، اس ضمن میں قوانین کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014ء کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کھانوں میں کھلےمصالحوں کا استعمال متعدد بیماریوں کا سبب ہیں کیوں کہ کھلے مصالحوں میں مضر صحت اجزاء کی باآسانی ملاوٹ کی جا سکتی ہے۔ ۔
May be an image of text